واشنگٹن(پاکستان نیوز) جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کس نے کی؟ صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز کہا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کیپیٹل ہِل کے سامنے بنائی گئیں تصاویر شیئر کیں اور تقریبِ حلف برداری کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’کیپیٹل ہِل میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اسد خان نے یہ بھی کہا کہ تاریخی اور روایات سے بھرپور تقریب کا مشاہدہ کرنا قابلِ فخر ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔