نیو یارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی ہلاک

0
121

 

نیویارک(پاکستان نیوز) نیو یارک میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ نیویارک کے جنوب میں پیش آیا ہے، مبینہ حادثے میں 3 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا مذکورہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here