73فیصد پاکستانی غزہ میں تعیناتی کے حامی

0
9

اسلام آباد(پاکستان نیوز) گیلپ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں نے مسلم ممالک پر مشتمل بین الاقوامی امن فورس کے تحت پاکستانی فوجی دستوں کو غزہ بھیجنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ صرف 6فیصد نے مخالفت کی جبکہ 16فیصد افراد واضح رائے نہ قائم کر سکے ، غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت پر پاکستانی غیر یقینی کا شکار نظر آئے۔34فیصد نے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا، 23 فیصد ناخوش دکھائی دیے جبکہ 39فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی واضح رائے نہیں رکھتے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here