ٹرمپ سزابھگتیںگے یانہیں؟

0
3

نیویارک(پاکستان نیوز) نیو یارک کی ایک عدالت رواں ہفتے یہ فیصلہ کرنے والی ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ26 نومبر کے عدالتی فیصلے کے تحت سزا پائیں گے یا سپریم کورٹ سے استثنا کے حق میں دیے گئے فیصلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کی عدالت کے جج جون مراکان نے کہا کہ وہ آج منگل کو فیصلہ سنائیں گے ۔صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو کل وائٹ ہاس میں ملاقات کی دعوت بھی دے رکھی ہے ۔دریں اثنا نومنتخب صدر ٹرمپ نے ریپبلکن نمائندہ اور اپنی کٹر حامی ایلیز سٹیفنک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کی پیشکش کی ہے ،تاہم سٹیفنک کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here