لیبیا سیلاب؛ اموات 11ہزار سے متجاوز

0
64

قاہرہ (پاکستان نیوز) لیبیا کے ساحلی شہر درنا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 11ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے ، سمندری طوفان ڈینیئل کے شمال مشرقی لیبیا سے ٹکرانے کے ایک ہفتے بعد ساحلی شہر سے 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں دیگر جگہوں پر آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک اور 40,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور بچا کی کوششیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here