جان ہاپکنز یونیورسٹی نے اپنی خبر کی تصحیح کر دی

0
129

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) جان ہاپکنز یونیورسٹی نے خبر دی تھی کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اموات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ادارے نے اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے اس کی تصحیح کر دی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے خبر دی تھی کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 19 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ابھی 2 ملین تک نہیں پہنچی۔ یونیورسٹی کی طرف سے خبر کی تصحیح کے بعد جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد ی تعداد 19 لاکھ 18 ہزار 855 بنتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here