پر امید ہیں کہ ان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا :ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری
نیویارک (پاکستان نیوز) پیپلزپارٹی یو ایس اے کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مجیب الحسن نے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھانے والے جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ملک ان کے دور میں مزید ترقی کرے گا اور بحرانوں پر قابو پائے گا ، انھوں نے کہا کہ جوبائیڈن واقعی ایک اچھے سیاسی بصیرت کی حامل شخصیت ہیں اور سابق نائب صدر کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں، مجیب الحسن نے مزید کہا انشاء اللہ جوبائیڈن کی اولین ترجیح ہوگی کہ تمام ممالک کیساتھ تعلقات بہتر بنائیں گے ، خصوصی طور پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی ، امیگریشن کے مسائل اور وزٹ ویزہ میں بھی خصوصی توجہ دیں گے۔