واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی اصل صورتحال سے ملک کو خبردار کرنے والے ڈاکٹر فاو¿چی کو ملک کے لیے تباہی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے ماہر امراض برائے متعدی امراض ڈاکٹر فاو¿چی سے شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کی نصیحتیں کرنے والوں کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اب کورونا وائرس سے بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں، لوگ کورونا وائرس کا سن سن کر عاجز آ چکے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے اور آخری مباحثےکے منتظمین کو بائیڈن نواز قرار دے دیا اور کہا کہ آخری مباحثے کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ لینے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دنوں خود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں اور وبا سے اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سوا 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔