بروکلین کی 3مساجد پر پابندی عائد

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز)کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بروکلین کی تین مساجد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق بروکلین کی مساجد میں مغرب کی نماز کے دوران تین حکومتی اہلکار مسجد میں داخل ہوئے اور کندھے سے کندھا ملائے اور پاﺅں سے پاﺅں ملائے نمازیوں کی ویڈیو بنانا شروع کر دی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی اتاریں ، مساجد انتظامیہ کی غلفت کو مد نظر رکھتے ہوئے تین مساجد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ حکومتی اہلکاروں نے مساجد کو 15 ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا جبکہ مساجد کے اندر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے نمازیوں کو 2500ڈالر تک جرمانہ کیا گیا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here