واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کانگریس سے مذید سینکڑوں افغانوں کو امریکہ لانے کے لیے خطیر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں صدر بائیڈن اس بات کو فراموش کر چکے ہیں کہ محکمہ دفاع نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انتظامیہ پچھلے سال سے امریکہ میں آباد ہونے والے متعدد افغانوں کی جانچ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کا یہ خصوصی فنڈ ہر سال مختص خصوصی امیگرنٹ ویزوں (SIVS) کی تعداد میں اضافہ کر کے اگلی دہائی کے لیے امریکہ میں افغان مہاجرین کی آباد کاری کے لیے استعمال ہو گا۔ صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ میں رہنے والے تقریباً 75,000 افغانوں کو عارضی طور پر محفوظ حیثیت (ٹی پی ایس) دے رہے ہیں اب تک صدر بائیڈن نے 85,000 سے زیادہ افغانوں کو امریکہ میں دوبارہ آباد کیا ہے۔ بجٹ کی درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ انسداد دہشت گردی کے ڈیٹا بیس کے خلاف افغانوں کی مناسب جانچ کرنے میں ناکام رہی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے گزشتہ ماہ اس کا انکشاف کیا تھا۔