انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کیلئے بڑی خوشخبری ، ٹرمپ نے سٹوڈنٹ ویزوں کو بحال کر دیا

0
34

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ٹرمپ حکومت نے طلبا کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے سٹوڈنٹ ویزوں کو بحال کر دیا ہے ، یہ فیصلہ بوسٹن میں ایک وفاقی جج کے سامنے عدالتی سماعت کے دوران کیا گیا ، جہاں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، سماعت ان ہزاروں بین الاقوامی طلبا کی نمائندگی کر رہی تھی جن کے ویزا ریکارڈز ڈیٹا بیس سے حذف کر دیئے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق تقریبا 1.1ملین غیر ملکی سٹوڈنٹ ویزا ہولڈر ز کے ڈیٹا بیس میں سے بعض ریکارڈ اچانک حذف کیے گئے ، جس کے باعث 4ہزار 700سے زائد طلبا کی قانونی حیثیت متاثر ہوئی اور انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑا،سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم میں موجود رہنے کے لیے غیر ملکی طلبا کو امریکی قوانین کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رہنا ، ملازمت کے مخصوص قواعد کی پابندی کرنا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنا ضروری ہوتا ہے، ماہرین تعلیم اور طلبا نے اس فیصلے کو سراہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here