نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرمپ حکومت نے امیگرنٹس پر ایک اور پابندی عائد کر دی ہے ، اب بچے کی پیدائش اور شہریت دلوانے کے لیے امریکی سیاحت کا ویزا نہیں ملے گا،امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی قونصلر افسران غیر ملکی سیاحوں کو امیگریشن نظام کے غلط استعمال سے روک رہے ہیں ، اگر کوئی درخواست گزار امریکہ میں صرف بچے کی پیدائش اور اسے شہریت دلانا چاہتا ہے تو اس کا ویزا مسترد کر دیا جائے گا، محکمہ خارجہ نے کہا کہ ناقابل قبول ہے کہ غیر ملکی والدین امریکی سیاحتی ویزا بچے کو شہریت دلانے کے لیے استعمال کریں ، جس سے امریکی ٹیکس دہندگان کو کافی اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔