نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی دنیا میں تباہی جاری و ساری ہے ، اب تک 38لاکھ 20ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2لاکھ 65ہزار سے زائد افراد مجموعی طور پر ہلاک ہوئے ہیں ، 13لاکھ 3ہزار 97افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں ، امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 12لاکھ 63ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 74ہزار 807افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ،2لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں ، نیویارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33 ہزار 491پر پہنچ چکی ہے اور مجموعی ہلاکتیں 25ہزار 956سے تجاوز کر گئی ہیں ، نیو جرسی میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 8ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 24ہزار سے زائد رہی ہے جبکہ 564 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، 6ہزار 464افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں ۔