واشنگٹن(پاکستان نیوز ) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیاہے اورکہاہے کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔ادھر امریکی ریبلکن سینیٹر لیمار الیگزینڈر نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔