امریکہ کا پاکستان کو100 ملین ڈالر کی امدادکا اعلان

0
128

نیویارک(پاکستان نیوز)ڈاکٹر اعجاز کی سربراہی میںاپیک کی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے کاوشیںرو زاول سے ہی جاری ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف لاکھوں ڈالر امداد متاثرین تک پہنچائی گئی بلکہ امدادی سامان بھی مستحقین تک پہنچا ہے، تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی” (APPAC) کی جانب سے پاکستان کیلئے سیلاب کی تباہ کاریوں کی مد میں زیادہ سے زیادہ امریکی امداد کی کوششیں اس وقت رنگ لے آئیں جب جنیوا میں پاکستان کیلئے بھاری مالی امداد کی منظوری دی گئی، جنیوا میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر منعقدہ خصوصی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، اعلان کردہ رقم خوراک، طبی امداد، زراعت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔ APPAC کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید 100 ملین ڈالرز کی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ APPAC کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے پریذیڈنٹ، پریذیڈنٹ پولیٹکل افیئرز کمیٹی ڈاکٹر محمود عالم، وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر طارق ابراہیم، سیکرٹری جنرل عائشہ یو سمیت بورڈ ممبرز و ارکان نے یو ایس سینیٹر باب مینڈیز (چیئرمین فارن ریلیشن کمیٹی یو ایس سینیٹ) یو ایس سینیٹر کوری بوکر (ڈیمو کریٹ) اور یو ایس سینیٹر لنڈسی گراہم (ریپبلکن) سمیت بائیڈن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے APPAC کی جانب سے بار بار پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب متاثرین کیلئے مزید امریکی امداد کی کوششوں کی جانب توجہ دی اور پاکستان کیلئے مزید ایک سو ملین ڈالرز کی امداد کے فیصلے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کیساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہو گیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوراک، طبی امداد، زراعت اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہونگے اور امدادی رقم پاک امریکہ گرین الائنس کے تحت دی جائیگی۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جا سکے۔ دریں اثناء یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے مزید امداد کا اعلان کیا، یو ایس ایڈ زراعت، صحت، تعلیم، گورننس اور سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جائیگی۔ امریکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جنیوا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے پاکستانی قوم کی امداد کا فیصلہ کیا، ستمبر کے آغاز میں ہم نے ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم تعینات کی۔ ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ امریکی سینئر حکام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمناتھا پاور اور ہماری ٹیم نے سندھ کا دورہ کیا، پاکستانی عوام پر سیلاب کیا ثرات کو خود دیکھا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان گرین الائنس کی تعمیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here