پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کورونا وائرس کی وجہ سے مالی بحران کا شکار

0
247

 

اسلام آباد (پاکستان نیوز)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ہے، پروازوں کی بندش کی وجہ سے کئی ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹریاں نقصان میں جا رہی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ایئرلائن کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا ہو گا۔غلام سرور نے کہا کہ ملک میں مہلک وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ابھی تک پروازوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here