3 ارب افراد کو تازہ پانی کی کمی کا سامنا : یو این

0
123

نیو یارک (پاکستان نیوز) دنیا کے 3 ارب سے زیادہ افراد کو اس تازہ پانی کی کمی کا سامنا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہر فرد کے لیے دستیاب پانی کی مقدار میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئی، رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں ڈیڑھ ارب افراد کو پانی کی شدید کمی یا قحط سالی کا سامنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی طلب اور ناقص انتظام کی وجہ سے مختلف خطوں میں کاشتکاری بہت مشکل ہوچکی ہے ، اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اربوں افراد کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگ یو نے بتایا ہمیں پانی کی قلت (تازہ پانی کی طلب و رسد میں عدم توازن) اور پانی کی کمی (بارش برسنے کی شرح میں کمی) کو بہت سنجیدگی سے لینا ہوگا، اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد جن میں بھوک کا خاتمہ اور صاف پانی تک رسائی کو بڑھانا ہے کا حصول اب بھی ممکن ہے مگر اس کے لیے کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، سب صحارا افریقہ کے 5 کروڑ افراد کو ہر 3 سال بعد شدید قحط سالی کا سامنا ہوتا ہے ، دنیا کے 10 فیصد برساتی زرعی رقبے کو اکثر قحط کا سامنا ہے ، زراعت کے لیے بارش پر انحصار 60 فیصد عالمی فصلوں کی پیداوار کی نمائندگی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here