اسٹیٹن آئی لینڈ: النور مسجد کے قریب 25 ستمبر سے شہریوں کیلئے مفت کورونا ٹیسٹ کیے جائینگے

0
193

ٹیسٹ دوپہر 12سے سہ پہر 3بجے تک ہونگے ، شہریوں کو آئی ڈی تصویر ساتھ لانا ہوگی ،سٹیٹن آئی لینڈ سوشل آڈلٹ ڈے کیئر سمیت چار گروپ سپانسر ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز) اسٹیٹن آئی لینڈ کی النور مسجد کے قریب 25ستمبر بروز جمعہ سے شہریوں کے لیے مفت کورونا ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ٹیسٹ دوپہر 12بجے سے سہ پہر 3بجے تک کیے جائیں گے ۔نمازیوں اور لوگوں کی رہنمائی کے لیے کورونا ٹیسٹ کا فلائر مسجد النور کے احاطہ میں بھی لگایا گیا ہے ، مفت کورونا ٹیسٹ کے لیے شہریوں کو ساتھ میں اپنی آئی ڈی تصویر لانا ہوگی ، کورونا ٹیسٹ کا انعقاد ایسن ہیلتھ کیئر ، سٹیٹن آئی لینڈ سوشل آڈلٹ ڈے کیئر اور کلفٹن میڈیکل پلازہ کے تعاون سے انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ چار گروپس کے تعاون سے ‘‘ فری کرونا ٹیسٹ ‘‘ کیا جا رہا ہے۔سٹیٹن آئلینڈ نیویارک میں رہنے والے تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ اس خدمت سے خود بھی فائدہ اْٹھائیں اور اپنے عزیزو اقارب اور دوست و احباب کو بھی اس کی اطلاع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here