مسلمانوں کو ملازمت سے انکار پر بھارتی آئی ٹی کمپنی کیخلاف تحقیقات کا آغاز

0
107

 

نیویارک (پاکستان نیوز) نیو جرسی اٹارنی جنرل آفس نے ایک بھارتی آئی ٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس نے غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ای میل حکم کے ذریعے مسلمانوں کو اپنی کمپنی میں جابز دینے سے منع کردیا ہے ۔کیئر نامی امریکی مسلمانوں کی نمائیندہ تنظیم نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیوجرسی کی اس آئی ٹی کمپنی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے NITYOنامی کمپنی نے بے جے پی کی ذیلی تنظیم کا کردار ادا کرتے ہوئے نفرت انگیز نسل پرستی کی مہم شروع کررکھی ہے۔ کیئر نیوجرسی اور شکاگو نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کمپنی کی اس گندی مہم کو روکا جائے اور اس پر پابندی عائد کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here