”عالمی وبا“2020ءکا لفظ قرار

0
326

 

نیویارک(پاکستان نیوز)عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ، 2020 کو کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تھا جس کے بعد اس لفظ کی وضاحت کی تلاش شروع ہوئی کہ عالمی وبا کسے کہتے ہیں۔یوں عام طور پر میڈیسن اور سائنس تک محدود یہ لفظ روزمرہ بات چیت کا حصہ بنا اور اسکے بعد اسی لفظ سے وابستہ نئے الفاظ سامنے آئے۔امریکی آن لائن ڈکشنری میریم۔ویبسٹر نے سب سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے عالمی وبا(pandemic)کو2020میں اپنا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔میریم۔ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ یہ شاید کوئی بڑا جھٹکا نہیں۔اکثر بڑی خبروں میں ایک تکنیکی لفظ ہوتا ہے جو اس سے وابستہ ہوتا ہے اور اس طرح لفظ پینڈیمک صرف تکنیکی ہی نہیں ہوتا بلکہ عام بن جاتا ہے۔دوسری جانب ڈکشنری ڈاٹ کام کرنے بھی عالمی وبا کو ورڈ آف دی ایئر قرار دیا، اسکے سینئر ریسرچ ایڈیٹر جان کیلی نے کہا کہ11مارچ کو اس لفظ کی سرچز میں13ہزار500فیصد اضافہ ہوا۔یہ لفظ پورے سال میں نمایاں سرچ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا۔اسے معمول سے1000فیصد زیادہ سرچ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here