ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
125

کراچی(پاکستان نیوز) روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا میں تیل کی بلند قیمتوں کے باعث درآمد کنندگان کی جانب سے بڑھتی طلب کی موجودگی میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں اب تک کی بلند ترین سطح یعنی 178روپے 81پیسے پر پہنچ گیا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ریٹس کے مطابق پیر کو ڈالر 178۔ 13 روپے پر بند ہونے کے بعد گزشتہ روز 48 پیسے یا 0۔ 27 فیصد یومیہ اضافے کے ساتھ 178۔ 61 پر بند ہوا جبکہ آج بدھ کے روز اس کا ریٹ 178روپے81پیسے تک جاپہنچا جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین شرح تبادلہ ہے۔ انٹربینک ڈیلرز نے بتایا کہ منگل کے روز مارکیٹ کے بند ہونے تک ڈالر کا ریٹ 178 روپے 70 پیسے تھاانٹربینک کے ایک ڈیلر نے کہا کہ طلب کا دبا دن کے ابتدائی گھنٹوں میں شروع ہوا جس نے ڈالر کی قیمت کو بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کے اختتام تک دبا جاری رہا بیشتر کرنسی ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ کے پس منظر میں بیرونی محاذ پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ڈالر کا بلندی کی جانب سفر برقرار رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here