بزم ارباب سخن شکاگو کا عید ملن مشاعرہ ہفتہ13جون کو ہو گا

0
253

آن لائن ہونے والی تقریب دو ادوار پر مشتمل ہو گی،معروف ادبی شخصیت مجتبیٰ حسین مرحوم کے حوالے سے گفتگو کے علاوہ عید الفطر پر سلائیڈ شو شامل ہونگے

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ کی معروف ادبی تنظیم برم ارباب سخن کے زیر اہتمام آن لائن عید ملن مشاعرہ بذریعہ زوم ہفتہ13جون کو 9بجے شب منعقد ہو رہا ہے۔ بزم کے روح رواں ڈاکٹر افضال الرحمن افسر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممتاز شعرائے کرام اپنے کلام سے نوازیں گے۔ ادبی تقریب دو ادوار پر مشتمل ہو گی۔ گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والے معروف قلمکار مجتبیٰ حسین مرحوم کی شخصیت پر ممتاز ادبی و علمی شخصیات اظہار خیال کرینگے جبکہ ڈاکٹر افسر جشن عیدالفطر اور کورونا لاک ڈاﺅن پر سلائیڈ شو پیش کریں گی۔ اعلامیہ کے مطابق تقریب سے ایک روز قبل تمام شرکاءکو زوم لنک بھیجا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here