کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد تجارتی سرگرمیاں شروع
صارفین کے لئے ہفتہ کے چھ روز خدمات 11 تا8بجے تک جاری رہیں گی، احتیاطی تدابیر لازمی ہیں:شاہدہ خان
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں دیوان ایونیو پر واقع ایشیائی مشرقی ملبوسات ، جیولری و دیگر فیشن ملبوسات کے مقتدر و متعبر ادارے اسٹوڈیو ایلیٹ نے صارفین کی خدمت کے لئے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں کورونا کی ہولناکیوں اور تیز ترین پھیلاﺅ کے باعث ریاستی و شہری انتظامیہ کے احکامات پر تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد اسٹوڈیو ایلیٹ نے بھی صارفین کی خدمت دوبارہ شروع کردی ہے۔ اسٹوڈیو ایلیٹ کی روح رواں اور ممتاز سیاسی شخصیت شاہدہ خان کے مطابق کاروباری و تجارتی سرگرمیاں ہفتہ کے چھ ایام صبح11 تا 8بجے شام جاری رہیں گی۔ منگل تعطیل ہو گی۔صارفین کو کورونا سے تحفظ کے لئے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ اسٹوڈیو ایلیٹ آﺅ لیٹ پر خدمات کے ساتھ آن لائن سہولیات بھی جاری رکھے ہیں۔