اسٹیٹ سینیٹر رام ولی والم، نمائندگان جان ڈی امیکو، مارگریٹ کروک اور آلڈرمین سمانتھے نجینٹ کا مستحسن اقدام
سالولیشن آرمی چرچ میں کمیونٹی کی ویکسینیشن، جوئیل آسکو اور کمپیشنیٹ کیئر کا تعاون
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے میں کمیونٹی خصوصاً سینئر اور محدود وسائل کے حامل شہریوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی کا فریضہ29اپریل کو اسٹیٹ سینیٹر رام ولی والم، ریاستی نمائندگان جان ڈی امیکو، مارگریٹ کروک اور آلڈرمین سمانتھے نجینٹ کی زیرپرستی سالویشن آرمی کمیونٹی چرچ5200نارتھ،پلاسکی روڈ، شکاگو60630الی نائے میں انجام پذیر ہوا۔اس مستحسن اقدام میں کمپیشنیٹ کیئر اور جوئیل آسکو کا اشتراک شامل رہا۔ویکسین کی فراہمی16سال سے اوپر عمر کے سینکڑوں شہریوں کو بلاتخصیص مذہب، عقیدہ، زبان، نسل وشہریت کی گئی۔سینیٹر رام ولی والم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا۔کہ کمیونٹی کا نمائندہ ہوتے ہوئے کمیونٹی کے کووڈ19سے بچائو اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر وسیلہ بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر آلڈرمین سمانتھے نجینٹ، ابرار قادر اور لیفٹیننٹ کرنل لانئیر رچرڈسن نے بھی خطاب کیا۔