بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف دو روزہ تقریب کا انعقاد

0
107

نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے کیئر کی جانب سے دو روزہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کی گئی، کیئر میں حکومتی امور کے ڈائریکٹر رابرٹ میکا نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب اور قانون ایسی بربریت کی اجازت نہیں دیتا جوکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتی جا رہی ہے، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہجہان پور میں ہندو دہشت گردتنظیم وشوا ہندوپریشد (وی ایچ پی )کے کارکنوں نے سڑک کنارے نماز پڑنے والوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کان پکڑ کو معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کے بجائے 17نمازیوں پرجرمانہ عائد کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مغربی بنگال کے کچھ مسلماں بذریعہ بس اجمیر درگاہ جا رہے تھے۔ بس راستے میں میں شاہجہاں پور میں ایک دھابے پر رکھی۔ اس دوران کچھ مسلمانوں نے سڑک کنارے کپڑا بچھا کر مغرب کی نماز ادا کی۔ وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے دیکھ کر طوفان کھڑا کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کان پکڑ کر معافی منگوائی۔بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور مسافسروں کو تھانے لے گئی جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وی ایچ پی کے کارکنوں کو نمازیوں کے ساتھ بہیمانہ برتائو کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔بھارت کے گودی میڈیا نے اس واقعے کو ایسے دکھایا جیسے مسلمانوں نے سڑک کنارے نماز پڑھ کر کوئی بڑا جرم کیا ہے جبکہ وی ایچ پی کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here