اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809ارب ہوگیا ، مہنگائی کی شرح25.5فیصد، برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے ،وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر میں بڑھ کر 809ارب روپے ہو گیا اور گزشتہ سال کے تین ماہ کے مقابلے میں 84.4فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438ارب روپے تھا ،جولائی تا اکتوبر کے چار ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 25.5فیصد رہی ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے 5ارب30کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب80کروڑ ڈالر ہے جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 8.6فیصد کمی ہوئی ہے، چار ماہ میں بیرون ملک سے9ارب90کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10ارب80کروڑ ڈالر تھیں ، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے چار ماہ میں برآمدات میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ۔