گورے ڈرپوک امریکی مالز میں پاکستانی موجود ہیں : حرا مانی

0
391

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سٹوریز کی سیریز شیئر کی جس میں وہ چند دوستوں کے ساتھ امریکہ میں گاڑی میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں سخت کرفیو لگا ہوا ہے ، تمام بڑے برانڈز بند ہیں، سڑکیں خالی ہیں، میں یہاں فرسٹ کالونی نامی ایک مال میں گئی اور وہاں جتنے بھی پاکستانی لوگ تھے اور سیلز گرلز وہ موجود تھیں اور سارے گورے چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے ، تو ہمارے گورے بہت ڈرپوک نکلے۔تاہم اداکارہ کو ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حرا مانی ایسا ظاہر کرنا بند کریں ، آپ مالز میں گھومنا چاہتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ آپ بہادر ہیں، تو ٹھیک ہے ، لیکن اس کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا بند کریں اور یہ پیغام دینا بند کریں کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے ، کیوں کہ یہ ٹھیک نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here