پانڈے کی کتاب نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی

0
91

نیویارک(پاکستان نیوز) ایک نئی تہلکہ انگیز کتاب نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی، کتاب کے مصنف اور اس وقت کے گورنر پنجاب بی ڈے پانڈے مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کی وفات کے پانچ برس کے بعد یادداشتوں پر مشتمل کتاب ان سروس آف انڈیا، کو مصنف کی بیٹی رتنا ایم سدرشن نے سپیکنگ ٹائیگر گروپ سے چھپوا کر بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس کی گونج امریکہ میں بھی سنائی دینے لگی ہے، نیویارک کے معروف سکارل پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے کہ کتاب میں درج انکشافات سے ثابت ہوا کہ سکھوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے اندرا گاندھی نے آپریشن بلیو سٹار شروع کیا۔ پانڈے نے کتاب میں لکھا ہے کہ اندرا گاندھی نے جان بوجھ کر دربار صاحب پر حملے کیلئے ماحول تیار کیا تھا، دربار صاحب کے آپریشن کے دوران جتنے ہتھیار ملے وہ سب بھارت کے بنے ہوئے تھے، اندرا گاندھی یہ الزام لگاتی رہی تھی کہ پاکستان سکھوں کو بھارت توڑنے کیلئے ہتھیار فراہم کر رہا ہے پاکستان کو بدنام کرنے اور سکھوں کی نسل کشی ہی اصل میں اندرا گاندھی کا مذموم منصوبہ تھا، کتاب میں بتایا گیا ہے کہ بلیو سٹار آپریشن میں 12 سو افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here