ٹرمپ کی جانب سے وزارتوں / ریاستوں کے آئی جیز کی تبدیلی شروع

0
147

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے مختلف ریاستوں اور وزارتوں میں تعینات آئی جیز کی تبدیلی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کا مقصد اہم عہدوں پر ٹرمپ کے قریبی لوگوں کو جگہ دینا بتایا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں پہلی برطرفی سامنے آ گئی ہے جب صدر ٹرمپ نے انٹل کمیونٹی کے آئی جی مائیکل آکنسن کو برطرف کیا ، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ دیگر اہم وزارتوں اور عہدوں پر تعینات آئی جیز کو بھی مستقبل قریب میں ہٹانے جا رہے ہیں ، اسی سسلسلے میں سی آئی اے کے آئی جی کو ہٹانے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں ، اس کے ساتھ دیگر ریاستوں میں تعینات آئی جیز کی جگہ ٹرمپ کے قریبی لوگوں کو تعینات کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here