کیپ ٹاﺅن (پاکستان نیوز) امریکی فوجی دوست براعظم افریقہ کے 22 ملکوں میں سکیورٹی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان ممالک میں الجزائر ، لیبیا ، تیونس ،مصر ، ایتھوپیا ، مالی ، نائیجریا ، موریطانیہ ، گھانا ، کیمرون ، جبوتی اور کینیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے موقر سیاسی جریدے میل اینڈ گارڈین کے مطابق افریقی ممالک میں امریکی میرینز اور دیگر دستوں کی تعداد بیرون ممالک تعینات امریکی دستوں کا 14فیصد ہے جو مشرق وسطی کی تعداد کے بعد سب سے زیادہ ہے۔