اسلام آباد(پاکستان نیوز) نمک کی درآمد، تیاری اور سپلائی کے حوالے سے شہرت یافتہ امریکی کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو ان کارپوریشن نے امریکہ میں پاکستانی سفیر پاکستان مسعود خان کو بتایا کہ کمپنی پاکستان میں پائے جانیوالے پنک سالٹ کو نکالنے، پروسیسنگ اور اس کی عالمی سطح پر تقسیم میں تقریباً دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ یہ سرمایہ کاری فزیبیلٹی رپورٹ مرتب کرنے، ذخائر کے تخمینے کی رپورٹ، کان کنی کے طریقہ کار اور عمل کو اپ گریڈ کرنے، عالمی معیار کی پروسیسنگ اور پیکجنگ سہولت کی تعمیر اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں میں کی جائیگی۔