سعودی حکومت کادنیا میں نیا اعزاز

0
84

ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب جہاں حج کے باعث دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہا تھا، وہیں اب ایک اور اعزاز کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عوامی اعتماد کے حوالے سے سعودی حکومت پہلے نمبر پر آ گئی ہے، جہاں 86فیصد شہری حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔سالانہ اعتماد انڈیکس رپوورٹ ایڈلمین 2024کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں سعودی عوام حکومت پر فیصلہ سازی، قومی مفادات کے حصول کے حوالے سے اعتماد کرتے ہیں۔اسی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد شہری کاروباری سیکٹر کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر اعتماد رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here