واشنٹن ڈی سی (پاکستان نیوز)ایف بی آئی کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے سابق صدر جارج بش کو قتل کرنے کی داعش کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے ، ایف بی آئی کی جانب سے آپریشن سے جڑی تمام تفصیلات اوہائیو کی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں جس میں مخبروں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے ، این بی سی نے مشتبہ شخص کی شناخت شہاب احمد شہاب کے طور پر کی ہے، جو ایک عراقی شہری ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا جبکہ اب وہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہے، لیکن ابھی تک کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ مجرم کو اوہائیو میں “آئی ایس آئی ایس کا ایک مبینہ کارندہ” قرار دیا ہے، جو دو سال سے امریکہ میں ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر نومبر میں بش کی ڈیلاس میں رہائش گاہ کے ساتھ اسی شہر میں جارج ڈبلیو بش انسٹی ٹیوٹ کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ایف بی آئی کے مطابق ملزم بش سے عراق جنگ کا بدلہ لینا چاہتا تھا، جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں انتہا پسندی سے متعلق پروگرام کے عہدیدار سیمس ہیوز نے بتایا کہ “یہ واضح ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک جدید ترین آپریشن تھا جس میں بہت سارے متحرک حصے تھے۔