سی آئی اے کے سابق سربراہ نے روسی صدر پیوٹن کے قتل کی پیشگوئی کر دی

0
51

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) سی آئی اے کے سابق سربراہ جیمز اولسن نے روسی صدر پیوٹن کو ”مردہ چلنے والا آدمی” پکارتے ہوئے کہا کہ روسی فوجی جانی نقصان سے تنگ آ کر خود اس کو ختم کرنے کے درپے ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روسی صدر پیوٹن اب جیت کی پوزیشن میں نہیں ہے، اولسن کے مطابق، پیوٹن اس وقت تک یوکرین سے اپنی افواج واپس بلانے پر راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ ان چار جزوی طور پر زیر قبضہ علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتے جنہیں روس نے موسم خزاں میں غیر قانونی طور پر الحاق کر لیا تھا۔اولسن نے کہا کہ اگر پوٹن اقتدار میں رہے تو ایک طویل جنگ ہوگی کیونکہ وہ ہار نہیں مانیں گے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ پوٹن اقتدار میں رہیں گے، اولسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انہیں اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔اولسن نے کہا کہ 70 سالہ روسی رہنما کو یا تو بغاوت میں معزول کیا جا سکتا ہے یا مار دیا جا سکتا ہے۔سی آئی اے عہدیدار نے بتایا کہ روسی سینئر فوجی قیادت بھاری جانی نقصان پر صدر ولادی میر پوٹن سے نالاں ہے جس کیلئے وہ انتقامی کارروائی کر سکتے ہیں، ریٹائرڈ اسپائی ماسٹر اور مصنف، جو ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے رائے دی کہ روس کے فوجی رہنما یوکرین میں ہلاکتوں کی بلند شرح سے “نااراض” ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here