امریکی یونیورسٹی پروفیسر راشا کو لبنان سے واپسی پر ملک بدر کر دیا گیا

0
45

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک یونیورسٹی کی لبنانی نژاد خاتون پروفیسر ڈاکٹر راشا کو آبائی وطن سے امریکہ واپسی پر ائیرپورٹ سے ملک بدر کر دیا گیا ، لبنانی نژاد ڈاکٹر کے پاس ایچ ون بی ویزا بھی موجود تھا، ڈاکٹر راشا برائون یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات انجام دے رہی تھیں، خاتون ڈاکٹر کی امریکہ میں کزن نے ان کی ملک بدری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تو عدالت نے فوری طور پر انہیں ملک بدر نہ کرنے کا حکم جاری کیا لیکن اس کے باوجود ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون پروفیسر ڈاکٹر کو آبائی ملک لبنان ملک بدر کر دیا، ڈاکٹر راشا علاویہ 2018 سے امریکہ میں رہائش کا ویزا رکھتی تھیں ، ڈاکٹر راشا اوہائیو یونیورسٹی میں دو سالہ سکالرشپ کے لیے آئی تھیں ، اس کے بعد انھوں نے شعبہ ادویات میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے لیے کورس کا آغاز کیا، لبنان میں امریکی سفارتخانہ نے راشا کو ویزا جاری کیا تھا جو ان کو امریکہ میں ملازمت کی اجازت دیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here