حکیم جعفری ڈیموکریٹس کی جانب سے ہائوس لیڈر منتخب

0
258

نیویارک (پاکستان نیوز) بروکلین کے کانگریس ممبر حکیم جعفری ڈیموکریٹس کی جانب سے ہائوس لیڈر منتخب ہوگئے ہیں، وہ اس عہدے پر براجمان ہونے والے پہلے امریکی سیاہ فام شخص ہیں، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہائوس سپیکر نینسی پلوسی کے استعفیٰ کے بعد ڈیموکریٹس کے حکیم جعفری کو ان کی جگہ موزوں ترین شخصیت قرار دیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ نئے سال کے آغاز سے قبل وہ یہ عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 18 نومبر کو ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پیلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔ میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پیلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کے لیے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔دوسری جانب ریپبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کے لیے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here