دوماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہونگے جب میں کرائونگا، زرداری

0
88

لاہور(پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراں گا، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاس لاہور میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ، کارکن صبر کریں، صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ نہیں ہوگا سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔ میں نے 14 سال جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیئے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر کے ہوگئے تھے۔ انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ فوج کا بڑا خرچ نہیں ہے خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراں گا۔ یاد رہے گزشتہ روز مشیر زراعت منظور وسان نے دعوی کیا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here