واشنگٹن (پاکستان نیوز) پول کے دوران آدھے امریکی شہریوں نے سینٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دی ماریسٹ پول میں رائے دہندگان کی اکثریت نے کیپٹل ہل حملے کے تناظر میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی حمایت کر دی ہے جبکہ 41 فیصد نے اس حوالے سے ٹرمپ کا مواخذا نہ کرنے کی رائے دی ہے ۔