نیویارک (پاکستان نیوز) بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈم نے نیویارک کے میئر اور گورنر کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں تارکین کی نمائندگی کرنے والے میڈیا کی مالی امداد کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ، امریکہ میں مقیم پاکستان ، بنگلہ دیشی ، بھارتی اور دیگر ممالک کی کمیونٹیز کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی اپنی زبانوں میں میڈیا آرگنائزیشن ، اخبارات کام کر رہے ہیں جوکہ حالیہ کورونا وائر س کی لہر سے کافی متاثر ہوئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کے دوران ان اخبارات اور میڈیا آرگنائزیشنز نے اپنی اپنی آبائی زبانوں میں کمیونٹی کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بھرپور رہنمائی فراہم کی گئی ہے ، ان کے کاروبار کو کسی صورت ختم نہیں ہونا چاہئے ۔
بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈم نے مختلف ایتھنک کمیونٹی کو براہِ راست ویڈیو کانفرنس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایتھنک میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنیوالے دنوں میں کورونا وائرس سے نپٹنے کیلئے میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا تاکہ لوگوں کو ان کی اپنی زبانوں میں باخبر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس سے بچاو¿ کیلئے بھی راہنمائی فراہم کی جا سکے۔ پاکستان نیوز کے ماجد جرال کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کو مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ کانفرنس کے آخر میں دیگر میڈیا کے نمائندگان کے سوالوں کے سیر حاصل جوابات دئےے۔