اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

0
120

فیصل آباد(پاکستان نیوز) بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے خصوصی عدالتوں کے قیام کے حوالہ سے قانونی کارروائی کو مکمل کرنے کیلئے وفاقی وزارت قانون کو اقدامات عمل میں لانے کی ہدایات کی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت روزگار کمانے کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے۔ پاکستان میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے بیرون ملک میں مقیم ان شہریوں کی جائیدادوں پر قبضہ جما لیا جاتا ہے جبکہ اس وقت ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیے جانے کے مقدمات کی بڑی تعداد عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here