اوٹاوہ(پاکستان نیوز)کینیڈا کی پولیس نے امریکہ کی سرحد پر ایک اہم تجارتی راستے کو کھولنے کیلئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم گرفتاریوں کے باوجودبند پل ٹریفک کے لیے ابھی تک نہیں کھل سکا۔امریکہ نے کینیڈا پولیس کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ 19 پابندیوں کے خلاف احتجاجی ٹرک ڈرائیوروں کی طرف سے سرحدی گزرگاہوں پر ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے فیصلہ کن کوششیں تھیں۔