(پاکستان نیوز)نیویارک میں رواں سال کی گرمیوں کا موسم تاریخ کا سب سے محفوظ ترین ترین دور ثابت ہوا ہے۔ شہر کے نئے میئر زہران ممدانی کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال میں ریکارڈ بہترین تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ پولیس محکمے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں پچھلے 8 ماہ کے دوران فائرنگ، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں تاریخی حد تک کمی آئی ہے۔ جنوری 2026 میں میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نیویارک میں جرائم گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ سال 2025 کے مقابلے میں تمام تر بڑے جرائم میں مجموعی طور پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قتل کے واقعات میں 24 فیصد، گاڑیوں کی چوری میں 13 فیصد اور مکانات میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔ اس اہم کامیابی کی بڑی وجہ عوامی تحفظ کے نئے اقدامات، مقامی سطح پر فنڈز کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور پولیس فورس کی جدید حکمت عملی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جمہوری نظام اور مؤثر انتظامی پالیسیوں نے نیویارک کے شہریوں کے لیے ماحول کو مزید محفوظ اور پرسکون بنا دیا ہے۔











