شہباز شریف کا 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 81 ویں اجلاس کے موقع پر سفارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور جاری کردہ تازہ ترین عارضی فہرست کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ 25 ستمبر کی سہ پہر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ان کا یہ خطاب 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات میں نشر ہوگا۔ اقوام متحدہ کی روایات کے مطابق مقررین کے شیڈول میں آخری لمحات تک ترمیم ہو سکتی ہے۔ اس اہم سفارتی مشن کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 20 ستمبر کو ہی نیویارک پہنچ جائیں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل نیویارک پہنچیں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دوطرفہ ملاقاتیں طے کرنے میں مصروف ہے، جبکہ واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانہ امریکی حکام کے ساتھ رابطے قائم کر رہا ہے۔ سفارتی حلقوں میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان متوقع ملاقات کے امکانات پر شدید بحث اور تبصرے جاری ہیں، تاہم حتمی صورتحال ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران بھی امریکی حکام کے ساتھ اس اہم ملاقات کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت ہوئی تھی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here