بچوں سے جنسی تعلق کا الزام ، بائیڈن کی سپورٹرجیری کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

0
111

 

جیری ،بائیڈن کیساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں جس میں انھوں نے سیاہ فام افراد سے سپورٹ کی اپیل کی

نیویارک (پاکستان نیوز)کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں ایف بی آئی نے نیٹ فلکس سٹار اور بائیڈن کی سپورٹر جیری ہیرس کے گھر پر چھاپہ مارا ، جیری ہیرس انتخابی مہم کے دوران ایک ویڈیو میں بائیڈن کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں انھوں نے سیاہ فام افراد سے بائیڈن کو کامیاب کرانے کی اپیل کی تھی ، جیری ہیرس کے سوشل میڈیا انسٹا گرام اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لاکھوں فالورز ہیں ، یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ جڑواں بھائیوں نے جیری ہیرس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ان سے غیر قانونی طور پر جنسی تعلق قائم کیا تھا ، پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار کے گھر پر چھاپہ مارا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here