نیویارک:رواں برس1ہزار سے زائد واقعات میں 1326 افراد قتل

0
325

گزشتہ برس 575 فائرنگ کے واقعات میں 674 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،پولیس کی عوام سے گن قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 کے بعد سے نیویارک شہر میں فائرنگ کے واقعات دو گنا ہو گئے ہیں ، رواں برس گن قوانین کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، اگر 2019 کی بات کی جائے تو فائرنگ کے واقعات میں 109 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2020 میں ہلاکتوں کی یہ شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے ، رواں برس فائرنگ کے ایک ہزار سے زائد واقعات میں 1362 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ گزشتہ برس 575 فائرنگ کے واقعات میں 674 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔نیویارک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گن قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ فائرنگ کے واقعات میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کے سلسلے کو روکا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here