بائیڈن، ٹرمپ مسترد، تیسری شخصیت کے حامی (امریکن مسلم ووٹر ز کی اکثریت کا فیصلہ، سروے رپورٹ)

0
22

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) امریکی مسلم ووٹرز کی اکثریت نے صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کرتے ہوئے تیسری شخصیت کو موقع دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ، ”پاکستان نیوز” کے امریکہ بھر میں بیورو آفسز کے زیر اہتمام کیے گئے سروے میں ووٹرز کی اکثریت نے بائیڈن اور ٹرمپ کو مسترد کر دیا ہے ، ”پاکستان نیوز” کے واشنگٹن فلوریڈا، کیلیفورنیا،شکاگو، ہیوسٹن بیورو آفسز اور دیگر ریاستوں کے دفاتر نے امریکی مسلم ووٹرز سے ان کی رائے دریافت کی تو اکثریت نے بائیڈن اور ٹرمپ کو مسترد کرتے ہوئے کسی تیسری شخصیت کو موقع دینے کا اصرار کیا ، سروے میں 600 سے زائد ووٹرز نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ 40فیصد نے قرار دیا کہ وہ ڈیموکریٹس یا ری پبلیکن کی بجائے کسی تیسری جماعت کو موقع دینا چاہتے ہیں ، دونوں جماعتوں کی گزشتہ کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی ، اسرائیل فلسطین جنگ ، بارڈر کنٹرول پالیسی میں دونوں جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہیں ، اس لیے اب تیسری جماعت کی گنجائش پیدا ہو رہی ہے ، 18فیصد رائے دہندگان نے کسی تیسرے فریق کا نام لینے سے گریز کیا ، 36 فیصد ووٹرز نے بائیڈن کو موقع دینے کی بات کی جبکہ 27فیصد ووٹرز نے سابق صدر ٹرمپ کی حمایت میں فیصلہ دیا ، سروے کے دوران 80 فیصد کے قریب مسلم ووٹرز نے اسرائیل فلسطین جنگ کی حمایت کرنے پر صدر بائیڈن کو یکسر طور پر مسترد کر دیا ہے ، مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد اسرائیل فسلطین جنگ کے معاملے پر بائیڈن کے ٹھنڈے رویے سے پریشانی سے دوچار ہے، متعدد ریلیوں ، مظاہروں کے باوجود امریکہ کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے قتل عام کے اقدام کی مذمت نہیں کی گئی ہے، سروے کے دوران رائے دہندگان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے سپر منگل صدارتی پرائمری الیکشن کے لیے ووٹ دیا ہے جس کے جواب میں 65 فیصد نے ہاں جبکہ 34فیصد نے ناں میں جواب دیا ، مجموعی طور پر 568رائے دہندگان نے سوال کا جواب دیا، دوسرا سوال یہ کیا گیا کہ آپ لوگوں نے ڈیموکریٹس یا ری پبلیکن پرائمری کے لیے ووٹ دیا جس کے جواب میں 68فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی،30فیصد نے ری پبلیکن کے حق میں ووٹ دیا۔مجموعی طور پر 300رائے دہندگان نے ووٹ دیا، اس سوال کے جواب میں کہ آپ نے کس صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ہے 55فیصد نے بائیڈن کے حق میں رائے دی ،25فیصد نے دیگر امیدواروں کا نام لیا جبکہ 20 فیصد نے اس سلسلے میں کوئی رائے نہیں دی، مجموعی طور پر 92 ووٹرز نے اس سوال کا جواب دیا، ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کو ووٹ دینے کے سوال پر 72 فیصدنے ٹرمپ کے حق میں رائے دی ، 17 فیصد نے نکی ہیلی ، 5 فیصد نے دیگر امیدواروں کے حق میں رائے دی ، 6 فیصد نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،اسرائیل فلسطین جنگ کے معاملے پر صدر بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کے سوال پر 72 فیصد نے مخالفت کی ، 15فیصد نے اسے درست قرار دیا جبکہ 13فیصد نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا، سروے میں یہ سوال بھی کیا گیا کہ اگر آج صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو آپ لوگ کس امیدوار کو ووٹ دیں گے اس کے جواب میں 36 فیصد نے بائیڈن کی حمایت کی ، 27فیصد نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 10 فیصد نے ڈی کونل کو درست امیدوار قرار دیا ، 6 فیصد رابرٹ ایف کینڈی کے حامی تھے، 3فیصد نے جل سٹین اور 18 فیصد نے دیگر امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا۔سروے میں حصہ لینے والے 20 سے 25 فیصد مسلم امریکن ووٹرز افریقین امریکن تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here