نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی صحافی نے لداخ میں اپنی فوجیوں کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ، اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارتی صحافی شیوارور نے بتایا 15جون کو ایک نہیں چین کے ساتھ بھارتی فوج کی تین جھڑپیں ہوئیں جو تمام کے تمام چینی حدود میں ہوئیں، تصادم کی وجہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چینی حدود میں بنی چوکی کو جلانا بنی، انہوں نے بتایا کہ بھارتی سورما پہلی بار سرحد پار گئے توانہیں چینی چہروں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا، دوسری بار بھارتیوں فوجیوں کو ایل اے سی کے پار آنا خاصا مہنگا پڑا جس میں انہوں نے اپنے کرنل بابو سمیت متعدد اہلکاروں سے ہاتھ دھونا پڑا، یہ لڑائی کسی آتشیں اسلحہ سے نہیں بلکہ اس میں ڈنڈوں اور مکوں کا استعمال ہوا، دوسری لڑائی میں خوب مار کھانے کے بعد فوجی کرنل سمیت کچھ فوجیوں کی لاشیں لے کرواپس چلے گئے ، تیسری جھڑپ رات 11 بجے شروع ہو ئی جو پانچ گھنٹے تک جاری رہی ، اس میں دریائے گلوان میں پوزیشنز سنبھالے چینی فوجیوں نے اوپر سے بھارتی اہلکاروں پر پتھراﺅکیا۔