نیویارک (پاکستان نیوز) صدارتی امیدوار جوبائیڈن بروز پیر امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے ، اس اجتماع کو ”امگیج“نامی تنظیم منعقد کر رہی ہے اور اس اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں مسلم کمیونٹی کی آمد کا امکان ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم اجتماع سے خطاب نہ کرنے پر جوبائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس مرتبہ صدارتی امیدوار نے یہ رسک نہیں لیا ۔ مسلم کمیونٹی کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں بھی مسلم ووٹرز کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔