نیویارک (پاکستان نیوز) منہاٹن ٹیک کے 33 سالہ ایگزیکٹو فہیم صالح کو قتل کرنے والے 21 سالہ ملزم ہیسپل کو بروکلین سے حراست میں لے لیا گیا ہے ، ہیسپل نے مبینہ طور پر سابق باس کو قتل کر کے اس کی لاش کو ٹکڑوں میں کاٹ ڈالا تھا ، ہیسپل فہیم صالح کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا ، واضح رہے کہ فہیم صالح لاکھوں ڈالر کے کونڈو میں رہائش پذیر تھا اور اس دوران مبینہ طور پر اس کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ نے ماسک پہن کر فہیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سراغ لگانے کی کوشش کی لیکن ملزم کا چہرہ مکمل طور پر چھپا ہوا تھا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک جاسوس ٹیم کو دیا گیا تھا ۔