تارکین سے اظہار یکجہتی ، نیویارک میں ہزاروں افرادکا نفرت آمیز واقعات کیخلاف احتجاج

0
85

125ویں سٹریٹ پراحتجاج کے دوران مظاہرین نے ’’بہت ہوگیا اب مزید نفرت آمیز واقعات نہیں‘‘ کے سائن بورڈ اُٹھا رکھے تھے

نیویارک (پاکستان نیوز) ایشین تارکین کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں اضافے کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے مچل سکوائر پارک پر احتجاج کیا ، مظاہرین نے ’’بہت ہوگیا اب مزید نفرت آمیز واقعات نہیں‘‘ کے سائن بورڈ اُٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز نے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے قوانین کو مزیدسخت بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام میںمدد مل سکے ، 125ویں سٹریٹ پر نفرت آمیز واقعے کے دوران ایک 61سالہ تارک وطن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تارکین کے خلاف نفرت آمیز واقعات کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کی بھی ضرورت پڑے تو کی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here